ایل این جی کی قیمتوں میں28 فیصد اضافہ

 آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں  میں 28  فیصد  تک  اضافہ کردیا۔

اوگرا  نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم  پر ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم  پر ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن  سسٹم  پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed