ملک بھرکی ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20لاکھ ہوگئی

ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ماتحت عدلیہ سے متعلق جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ضلعی عدلیہ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 1153 عدالتیں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث غیر فعال ہیں۔ پنجاب میں 808 اور سندھ میں 89 عدالتیں ججز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، جبکہ بلوچستان میں 78، پشاور میں 149 اور اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی اسامیاں خالی ہیں، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے زیرِ انتظام 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہیں۔اسی طرح سندھ میں 70 اور بلوچستان میں 58 سول و فیملی ججز کی اسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں، جبکہ اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed