شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی(1) نے دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دوبارپھانسی اور بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سز سنادی۔ استغاثہ کے مطابق مقتول طار ق اور کامل کے والد نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپور ٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے دوبیٹوں کے ہمراہ اپنے گھر کے قریب موجود تھاکہ اس دوران ملزم جاوید ، اسکی اہلیہ اور بیٹی مسلح ہوکرانکی جانب بڑھے اور تکرار کے بعد فائرنگ شروع کردی، جس کی وجہ سے وہ خود بچ گیاجبکہ اسکے دوبیٹے شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ اس دوران دونوں جابحق ہوگئے ، وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم کی رشتہ دار کے ساتھ فیملی کورٹ میں کیس چل رہاہے اور بقول ملزمان کی ہم انکی مدد کررہے تھے جس کی وجہ سے یہ ناراض تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، بعدازیں خواتین ملزمان ضمانت پر رہاہوئیں، تفیش مکمل ہونے پر پولیس کیجانب سے مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیادیاگیا، جس کے بعد ملزمان کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزمان کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام ثبوتوں کی بناء پر ملزم جاوید کو قتل کی دفعہ میں جرم ثابت ہونے پر دو بار پھانسی اور بیس لاکھ روپے جبکہ اقدام قتل میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثاء کواداکرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال کی قید کی جیل میں گزارنہ ہوگی ،عدالتی فیصلے میںقرار دیاگیاکہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جبکہ تک اسکی موت واقع نہ ہوجائے ، دوسری جانب عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر خواتین ملزمان کو کیس سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔







