خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزرائ’ مشیروں اور معاونین کو محکمے تفویض

خیبرپختونخوا حکومت کی نئِی ٹیم تیار، چیلنز سے نمٹنے کیلئے کابینہ میں شامل ہونے والے صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونینِ کو محکمے تفویض کر دیے گئے، تاکہ صوبے کی ترقی، عوامی خدمات اور حکومتی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔اس اعلان کے مطابق مختلف محکموں کی ذمہ داریاں متعلقہ وزرا اور معاونینِ خصوصی کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان صوبائی وزرا میں نذیر احمد عباسی کو توانائی و بجلی، شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات، محمد عارف کو معدنیات، طارق محمود آریانی کو ریونیو اور اسٹیٹ، شفیع اللہ جان کو اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شامل ہیں۔مشیروں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، ان مشیروں میں پیر مصور خان غازی کو محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات، لیاقت خان کو محکمہ زکو، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری، ہمایوں خان کو محکمہ صنعت و تجارت اور میاں محمد عمر کو محکمہ زراعت کے نام شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل معاونین خصوصی طارق سعید کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، طفیل انجم کو محکمہ بہبودِ آبادی، افتخار اللہ جان کو محکمہ جیل خانہ جات، سمیع اللہ خان کو محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی ذمہ داریاں حوالے کی گئی ہیں۔کابینہ میں شامل دیگر معاونین خصوصی میں ملک عادیل اقبال کو محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، محمد خورشید کو محکمہ لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو اور محمد اسرار کو محکمہ خوراک کے امور کی انجام دہی کرنا ہوگی۔یہ اقدام صوبے میں موثر حکومتی نظام قائم کرنے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز کرنے اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed