خیرپختونخوا ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی چوتھی سہ ماہی کیلئے 25.5ارب روپے جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26ء کی چوتھی سہ ماہی کیلئے 25.5ارب روپے جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے فنڈز میں ان شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن کا براہ راست تعلق عوامی فلاح و بہبود اور خدمات کی فراہمی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق صحت، تعلیم، پینے کے پانی و صفائی، سڑکیں، آبپاشی و آبی انتظام، زراعت اور بلدیات کے شعبوں کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں صحت کے شعبے کے تحت اسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور جاری صحت پروگراموں کیلئے ایک ارب 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، اسی طرح پینے کے پانی و صفائی کے شعبے کیلئے ایک ارب 13کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں جبکہ تعلیم کے شعبے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 69کروڑ اور اعلی تعلیم کیلئے ایک ارب 10کروڑ 56 لاکھ جاری کیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رابطے اور رسائی کو بہتر بنانے کیلئے سڑکوں کے شعبے کیلئے سب سے زیادہ 3ارب 74کروڑ 26لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔ اسی طرح آبپاشی، سیلاب سے تحفظ اور آبی انتظام کے منصوبوں کیلئے آبی شعبے کو 3ارب 73کروڑ 44لاکھ دیئے گئے ہیں جبکہ زراعت کے شعبے کیلئے 58کروڑ 91لاکھ اور بلدیات کیلئے ایک ارب 77کروڑ 65لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed