مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے درجنوں گھر مسمار کر دیے گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے بربریت کی انتہا کر دی، مسلمانوں کے گھروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مکانات کو مسمار کر دیا۔بھارتی جریدے کے مطابق انتظامیہ نے تقریبا 60 کنال اراضی پر قائم 20 سے 30 گھروں کو جنگلات کی زمین قرار دیتے ہوئے بلڈوزر کے ذریعے گرا دیا۔مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ جنگلات نے اس کارروائی کو وحشیانہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ مسلمان خاندان کئی دہائیوں سے ان وراثتی زمینوں پر آباد تھے، لیکن ان کے گھروں کو بے دردی سے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔جاوید رانا کے مطابق یہ کارروائی منظم اور ظالمانہ بے دخلی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا اور انہیں ان کی زمینوں سے محروم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed