ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل ’46 قیدی رہا

شعیب جمیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد آصف نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر سنٹرل جیل پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمد وقار بھی موجود تھے۔دورے کے دوران جیل میں قید معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افراد کے 46 مقدمات جیل میں ہی فوری طور پر نمٹا دیے گئے، تاکہ وہ عیدالضحیٰ کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منا سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور وسیم خان کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو جیل میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed