18ویں ترمیم کے ہوتے ہوئے صوبے میں گیس اور بجلی نہیں ،شاندانہ گلزار

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، انہیں منشیات فروش تک کہا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ مشکلات کے باوجود سہیل آفریدی اچھے طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے ہوتے ہوئے صوبے میں گیس اور بجلی نہیں ہے۔شاندانہ گلزار نے کہاکہ پی ٹی آئی کی 3 سالہ حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تھا، ہم آئین کو ماننے والے لوگ ہیں، آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمے داری دی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر ہفتے احتجاج کیا جائے گا جبکہ آج شام پانچ بجے سے پْرامن احتجاج کا آغاز ہوگا۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے احتجاج جاری رکھا جائے گا، اب احتجاج صرف ایک ایجنڈے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مختلف عوامی مسائل پر بھی آواز اٹھائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed