4 افراد کے قتل کیس میں نامزد 4 ملزم عدم ثبوت پر بری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز خان نے مشہور چار افراد قتل کیس میں نامزد چار ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ملزمان کی جانب سے سید مبشرشاہ ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر جائیداد کے تنازعہ پر چار افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ استغاثہ کے 25 اگست 2023 کو عماد، سبطین ، عامر اور ولی اللہ اپنی زمین میں موجود تھے کہ اس دوران سبزعلی ،راج ولی، وحید اور نوید نے فائرنگ کی جس سے کھیتوں میں کام کرنے والے چاروں افراد ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے پولیس تھانہ صوابی میں آیاز کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکلوں پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں مدعی مقدمہ بھی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا جبکہ انہوں نے عدالت میں بھی غلط بیانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ استغاثہ متعدد گواہوں کے بیانات میں مماثلت قائم نہ کر سکے۔اس کے علاوہ موقع واردات سے ملنے والی شہادت بھی استغاثہ کا کیس مشکوک بنا رہی ہیں۔سید مبشرشاہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایک ملزم وحید کی زخمی ہونے میں غلط بیانی کی ہے اور اس وجہ یہی ہے جو ملزم کی موقع پر موجودگی کو مشکوک بناتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ جب مدعی مقدمہ موقع پر موجود ہی نہیں تھا تو پھر ساری کارروائی مشکوک ہو جاتی ہے اور ایسی صورتحال میں اسکا فائدہ ملزم کو پہنچتا ہے نہ کہ استغاثہ کو۔لہذا ملزمان کو چشم دید کی عدم موجودگی اور بیانات میں تضاد کی وجہ سے بری کیا جائے کیونکہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed