وسیم اکرم اور مصباح الحق فریضہ حج کی سعادت کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں معروف شخصیت فخر عالم نے بتایا کہ وہ اس سال اپنے بھائیوں وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمداللہ! میں بے حد عاجزی اور شکرگزاری محسوس کر رہا ہوں کہ اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہا ہوں۔فخر عالم نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ تعالی ہم سب کی حاضری قبول فرمائے، آسانیاں عطا کرے اور ہمیں خانہ کعبہ کے سامنے خالص دل کے ساتھ کھڑا ہونے کی توفیق دے۔پیغام میں مزید دعا کی گئی کہ یا اللہ! اس سفر کو مغفرت، رحمت اور نئی شروعات کا ذریعہ بنا دے۔سوشل میڈیا پر یہ پیغام وائرل ہونے کے بعد شائقینِ کرکٹ کی جانب سے وسیم اکرم اور مصباح الحق کیلئے نیک تمناوں اور دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed