دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوت کیساتھ جاری رہے گی’ فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور شہدا کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور ملک کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔اس پروقار تقریب میں 50 ستارہ امتیاز (ملٹری ) اور 12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے، بعد از شہادت دیے جانے والے تمغے شہدا کے اہلِ خانہ نے بڑے وقار اور عزت کے ساتھ وصول کیے۔شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہاکہ شہدا اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں، ان کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس امانت ہے، ہمارے وطن کا امن اور سلامتی انہی کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے لوث وابستگی کا نتیجہ ہے۔فیلڈ مارشل نے شہدا کے اہلِ خانہ کی استقامت، وقار اور ثابت قدمی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور وطن سے ان کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملی تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی، اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed