باجوڑ میں ڈرون حملہ، سکو ل سے گھر جانیوالے دو بچے شہید

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے شاہی تنگی میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں سکول سے گھر واپس جانے والے دو بچے شہید ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت پیش آیا جب بچے سکول سے اپنے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔ شہید ہونے والوں میں 10 سالہ حسن ولد اسرار جبکہ دوسرا بچہ مقامی عالم دین مولانا ممتاز کا 12 سالہ بیٹا بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی لوگوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچا ہوا ہے اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بد قسمتی سے بچے راستے میں دم توڑ گئے۔ تاحال حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed