بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے،اسدقیصرکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے،بانی پی ٹی آئی کے فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں۔منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کوہسپتال منتقل کیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے ہیں، ہم جمعے کوملک گیر احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے 4 نکات کو تسلیم کیا، پارلیمانی پارٹی نے تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔انہوںنے کہاکہ بجٹ آ رہا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے منظور نہیں ہونے دیں گے، ایمان مزاری سمیت سیاسی قیدیوں سے ظلم روا رکھا گیا ہے اور اپوزیشن کی آوازیں بند کی جا رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے، نااہلی سے خارجہ پالیسیاں بنائی گئی ہیں، خیبر پختونخوا میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، آٹے، گیس اور سی این جی کی بندش کو ختم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed