خیبرپختونخوا میں سورج سوا نیزے پر’ پارہ 41ڈگری تک پہنچ گیا

خیبرپختونخوا میں سورج سوا نیزے پر آ گیا ، ابھی موسم گرما کی ابتدائی ایام ہی ہیں اور پارہ 41ڈگری تک پہنچ گیا، جس سے شہریوں کے اوسان خطا ہونے لگے۔پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جہاں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گزشتہ روز پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور دیگر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے حبس کی کیفیت شدید تر محسوس ہونے لگی ہے، اس صورتحال کی وجہ سے شہر میں دوپہر کے اوقات میں سڑکیں اور بازار ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے جبکہ بیشتر شہری شدید دھوپ اور گرم ہوائوں کے باعث گھروں تک محدود رہے۔اس شدید گرمی میں جبکہ خیبرپختونخوا میں سورج سوا نیزے پر آیا ہوا ہے وہیں گزشہ شب تیز آندھی اور ہوا چلنے سے حبس کے اثرات میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم بحیثیت مجموعی پارہ 41ڈگری تک پہنچا ہوا ہے، اس دوران ماہرین صحت نے شہریوں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed