خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحی کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کوماہ مئی کی تنخواہ کی ادائیگی کل سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، ریٹائرڈ ملازمین کوپنشن بھی دی جائے گی تاہم بعض ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہ ملنے کے امکانات ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی سے جاری کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ عید کی خوشیوں اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی سہولت کے لیے تنخواہیں وقت سے پہلے جاری کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بروقت عید کی تیاریاں اور قربانی کا بندوبست کر سکیں۔







