خیبرپختونخوا کے زمینداروں سے 2لاکھ 25ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بات مشیر برائے خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہی۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 2لاکھ 25ہزارٹن گندم زمینداروں سے خریدنے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت اپنے وسائل سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ زمینداروں کو گندم کی قیمت 24 گھنٹے کے اندر مال سپلائی کے بعد کی جائیگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت، اپوزیشن اور گورنر خیبرپختونخوا ایک ہی پیج پر آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed