بینک ڈکیتی’ گرفتار 3 ملزموں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ

شعیب جمیل

پشاور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نجی بنک ڈکیتی کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان عماد، شعیب اور عمر پر الزام ہے کہ انھوںنے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پر واقع ایک نجی بنک میں ڈکیتی کی کوشش کی جس کو پولیس نے بروقت کاروئی کرکے ناکام بنادیاتاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ بہار علی شہید ہوگئے ، پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز جب ملزمان کو اے ٹی سی جج کی عدالت میں پیش کیاگیاتوتفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کو نجی بنک ڈکیتی کرنے اورپولیس آفیسر کو شہیدکرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے ، لہذا ملزمان سے تفیش کی ضرورت ہے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائے ،عدالت نے پولیس کی استدعامنظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed