دیر بالا کے علاقے شرینگل میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مجال خوڑ ڈوگدرہ کے مقام پر ایک فور وہیل ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔حادثے کا شکار گاڑی حمید الرحمن ولد صدبر سکنہ مجال خوڑ ڈوگدرہ چلا رہے تھے، گاڑی بے قابو ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔حادثے میں زوجہ روز محمد خان اور دختر ریاض اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 4 سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے RHC ہسپتال شرینگل منتقل کردیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔







