بنوں میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن انتقامِ شہدا شروع کرنے کا اعلان

بنوں میں پولیس امن کمیٹی نے دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے آپریشن انتقامِ شہدا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنوں پولیس امن کمیٹی کا گرینڈ اجلاس پولیس لائن میں منعقد ہوا جس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے اور عوامی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امن کمیٹی کے صدر حضرت اللہ نے کہا کہ پولیس شہدا کے خون کا حساب ہر صورت لیا جائے گا اور ضلع میں امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجرے اور بیٹھکیں دہشتگردوں سے واپس لی جائیں گی۔حضرت اللہ نے کہا کہ امن کمیٹی مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگی اور عوام پولیس سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست کمیٹی تک پہنچا سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی تعاون کے ساتھ علاقے میں دیرپا امن قائم کیا جائے گا اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر بنوں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔چوکی فتح خیل واقعے کے بعد مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشتگردوں میں زرگل گروپ کا اہم ٹارگٹ کلر حیات اللہ، چوکی فتح خیل حملے میں ملوث اسد یار، نعمت اللہ، اہم کمانڈر منصور اور ایک نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed