خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ‘ نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

گورنر ہائوس پشاور میں نئے صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف اٹھانے والے وزرا میں شفیع جان، شکیل احمد، طارق محمود، نذیر عباسی اور عارف احمد زئی شامل ہیں۔تقریب میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی بھی شریک ہوئے اور نئے وزرا کو مبارکباد دی۔نامزد صوبائی وزیر ڈاکٹر عدنان قادری بیرون ملک ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے، تاہم حکام کے مطابق وہ وطن واپسی کے بعد بروز منگل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تقریب میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام، سیاسی شخصیات اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب جبکہ پی ٹی آئی رہنمائو ں کی جانب سے شکوہ بھی سامنے آیا ہے ۔صوبائی کابینہ میں توسیع پر سابق گورنر کے پی اور پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ نئے کابینہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انٹرنل اکانٹیبلیٹی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے کابینہ سے متعلق کسی نے نہیں پوچھا اور نا ہی میں نے کابینہ میں کسی کو شامل کرنے کی تجویز دی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نیک محمد کاکہنا تھا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کو میرٹ پر شامل نہیں کیا گیا، وزیراعلی سہیل آفریدی ہمارا فون تک اٹھانے کو تیار نہیں، ہم وزرات مانگنے کیلئے تو کال نہیں کرتے۔نیک محمد نے کہا کہ کابینہ میں ایم این ایز کے بھائیوں کو شامل کیا گیا، جنوبی اور شمالی وزیرستان سے کابینہ میں کسی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ کابینہ میں بنوں کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔ قبل ازیں صوبائی حکومت کی جانب سے 6 نئے وزرا ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے کابینہ اراکین سے عہددوں کا حلف لے لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed