سرکاری گندم غائب’ محکمہ خوراک بنوں اور بونیر کے افسران معطل

صوبائی محکمہ خوراک میں گندم سکینڈل سامنے آنے پر ہلچل مچ گئی، گوداموں سے گندم غائب ہونے پر بنوں و بونیر کے افسران معطل کر دیئے گئے جبکہ مزید افسران کیخلاف کارروائی متوقع ہے۔واقعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں مبینہ بے ضابطگیوں اور گندم کے ریکارڈ میں سنگین خامیوں کے انکشاف کے بعد متعدد افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ جاری ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی گندم غائب ہونے، اجرا میں بے قاعدگیوں اور ریکارڈ کی ناقص دیکھ بھال کے الزامات پر عمل میں لائی گئی۔دستاویزات میں افسران کے حوالے سے وضاحت کی گئِی ہے کہ اس محکمانہ کارروائی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بنوں 120 روز کیلئے معطل کر دیئے گئے، جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بونیر کے خلاف بھی معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسران اور اہلکار گندم کے اجرا اور سرکاری سٹاک کا منظم ریکارڈ برقرار رکھنے میں ناکام رہے، جس کے باعث سرکاری گندم کے ذخائر سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔واقعے کے بعد محکمہ خوراک نے مکمل تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، جو گندم کے ذخائر، ریکارڈ اور متعلقہ افسران کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لے گی، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ خوراک نے گندم سکینڈل پر شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed