ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی چین کا دورہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔روسی ایوان صدر کریملن کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوتن بہت جلد چین کا دورہ کریں گے، اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔روسی صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی گزشتہ برسوں میں 40 سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں ایک ملاقات ستمبر میں بیجنگ میں ہوئی تھی۔ ماہرین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ چین کے وقت کو نہایت اہم قرار دیا ہے جو بدلتی ہوئی عالمی صورت حال پر نتیجہ خیز اثر ڈالے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed