پشاور کیلئے جدید عوام ایکسپریس کا تحفہ ،عید کے بعد افتتاح کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور کے عوام کے لیے عید کے بڑے تحفے کے طور پر جدید سہولیات سے آراستہ عوام ایکسپریس کا عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا جبکہ ٹرین کو مکمل اپ گریڈ کرکے عید سے قبل مسافروں کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ریکس سے آراستہ عوام ایکسپریس کم وقت میں کراچی پہنچ کر مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائی جائے گی جبکہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ریلوے کے شعبے میں اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed