ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 10کلو وزنی بم برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تھانہ سٹی کی حدود میں سماری روڑ پر نصب 10 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر ممکنہ تباہی ٹال دی گئی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں مشکوک بم کی اطلاع ملنے پر بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ڈی پی او طارق حبیب خان نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے محفوظ طریقے سے ڈفیوز کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد تخریب کاری کے مذموم عزائم کیلئے نصب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ طور پر ہنگو بڑی تباہی سے بچ گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed