فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 8 مئی تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی خیبر پختونخوا کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر زوبینہ خیام تھیں۔ تقریب میں سابق ایم این اے خیبر و سیکرٹری آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ قیصر جما ل صاحب، پی پی اے خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر سید باور شاہ صاحب و دیگر سٹاف ممبران، غیور سیٹھی صاحب، پشاور انسٹیوٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈاکٹرز، ریجنل بلڈ سنٹر سے سینئر افسران، فاطمید فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد خان صاحب سمیت امراضِ خون کے مریضوں اور لواحقین و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز نے تھیلی سیمیا کی بیماری پر تفصیلی لیکچرز دئیے۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر زوبینہ خیام نے تھیلی سیمیا کی بیماری کے روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل تھیلی سیمیا ٹیسٹ ہونا چائیے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بل بھی منظور ہو چکا ہے مگر اس پر ابھی تک مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کزن میرج میں تھیلی سیمیا ٹیسٹ لازمی کروانا چائیے۔ آخر میں ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد خان اور ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے مہمانوں کو شیلڈ پیش کیں۔







