دیر بالا میں چھتیں گر گئیں ‘2 افراد جاں بحق’ 4 شدید زخمی

ضلع دیربالا میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ییہ واقعہ ضلع دیر بالا میں قاسمے کاٹن بالا میں تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے پیش آیا، حادثے میں حضرت علی جاں بحق جبکہ مجیب الرحمن اور ارشد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں مجیب الرحمن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی وجہ تعمیراتی حفاظتی اقدامات کی کمی یا کمزور ڈھانچہ ہو سکتا ہے، متعلقہ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ضلع دیربالا میں رہائشی مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس واقعہ میں2خواتین ملبے تلے دب گئیں، یہ واقعہ دیر بالا کے علاقے کارودرہ، باغ منزئی میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق گھر میں کام کے دوران رہائشی مکان کی چھت گر گئی تھی ، جس سے دو خواتین ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئیں۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں گوہر ایوب ولد محمد ناف جاں بحق ہو گئے، جن کی نعش ملبے سے نکال لی گئی۔ مقامی لوگوں کی بروقت امدادی کارروائی سے باقی لوگ زندہ لکال لئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed