صوابی میں منشیات سمگلنگ کیس کا ملزم عدم ثبوت پر بری

ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا صوابی نے لاکھوں روپے منشیات کیس میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت اور ناکافی شواہد کی بنا پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی عادل خان ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کاشف پر الزام ہے کہ اسکو ایکسائز پولیس نے دس کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ملزم کم عمر ہونے کی وجہ سے بعدازیں ضمانت ہر رہاہوا، مکمل چالان عدالت میں جمع کرانے کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بنا پر کیس سے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed