انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے3کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں آتش فشاں مانٹ ڈوکو نو کے پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹا، اس وقت پہاڑ پر 20 ہائیکرز موجود تھے۔انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ پہاڑ سے اب تک 7 افراد بحفاظت نیچے اتر آئے ہیں جبکہ کم از کم 5 زخمی ہیں۔امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر کوہ پیماں کے انخلا میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ مائونٹ ڈوکونوگزشتہ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور صرف گزشتہ 1 ماہ میں تقریبا 200 بار پھٹ چکا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی پہاڑ پر چڑھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed