ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہوچکا ہے، اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے، یہ بہت آسان ہے بس ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، ایران کی فضائیہ اور نیوی کو تباہ کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے میزائل اور ریڈار ختم کر دیئے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے، ہم جیت چکے ہیں، ہم ایران سے وہ حاصل کریں گے جو چاہئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان انتہائی مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور اب ایک باقاعدہ معاہدے کے امکانات بہت روشن ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ ممکن ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے، پہلے بھی ایران کے ساتھ اچھی بات ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ بھول گئے، ایران کی پہلے اور دوسرے لیول کی قیادت ماری جاچکی، یہ رجیم چینج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بات بالکل سیدھی اور صاف ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہو سکتے، ایران سے متعلق ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، حالات ٹھیک ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی طرف سے دی گئی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے اور بہت ممکن ہے کہ ہم جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ امریکی صدر یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لئے امریکی میڈیا میں زیرگردش 30 دن کی مہلت کی رپورٹ قابل ترمیم ہے اور کبھی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed