چارسدہ میں ماموں نے اپنے جوانسال بھانجے کو قتل کردیا

خون سفید ہو گیا، ایک اور قیمتی جان جائیداد تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گئی، واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ میں اراضی تنازع پر لقمان نامی 20سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود زیم فوص خان کلی میں اراضی تنازع پر 20سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ قتل ہونے والا لقمان ولد میرامان قاتل کا بھانجا تھا، واقعہ کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed