صوبائی خودمختاری اور اٹھارہویں ترمیم کے دفاع کا وقت آگیا،مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئین، صوبائی خودمختاری اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کا بھرپور دفاع کیا جائے اور ان میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ، جے یو آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر صورت آئین اور صوبوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک طرف آئین کی بالادستی کی بات کی جاتی ہے لیکن دوسری جانب پارلیمنٹ کو محض ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے ، انہوں نے این ایف سی ایوارڈ، اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کو صوبوں کا آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں تبدیلی کی کوششیں نہایت تشویشناک ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کے حقوق سلب کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور بعض حلقوں کی جانب سے صوبوں کو تقسیم کرنے کی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں جو قابل مذمت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے اور اگر کسی صوبے کو ضرورت ہو تو وہ آئین کے مطابق وفاق سے مدد طلب کر سکتا ہے تاہم اس بنیاد پر آئینی ترامیم کی بات کرنا مناسب نہیں، یہ پریس ریلیز جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی جانب سے جاری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed