پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کی تقریباًاس وقت کے اعداد شمار کے مطابق 60 سے 65 فیصد آبادی کا زراعت کے شعبہ پر انحصارہے۔زراعت کو ریڑھ کی ہڈی مانا جاتا ہے جبکہ ہماری معیشت میں اس شعبے کا قدرے حصہ ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی ،موسمیاتی تبدیلی اور زرعی زمینوں کی بتدریج کمی زرعی پیداوار اور خوراک کی کمی کا آئندہ دنوں میں بڑا چیلنج ہے ،ہمارے زرعی تحقیقاتی سٹیشن اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں لیکن ان تحقیق،جدید ٹیکنالوجی کے فوائد ذرائع کمیونی کیشن ناپید ہونے کی وجہ کسانوں اور کاشت کاروں تک پہنچ نہیں پا رہے ہیں ،پاکستان ٹیلی ویژن پشاور کے جنرل منیجر ابراہیم کمال نے جذبہ جب وطنی کے تحت کسانوں کاشت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ ور کرنے کے لیے پی ٹی وی نیشنل پر پشتو زبان میں پروگرام شین وطن زما وطن کے ٹائٹل کے نام سے زرعی معلوماتی پروگرام کا اجرا کر دیا ہے جبکہ پہلے پروگرام بعنوان(گندم )کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ،اس پروگرام کے پروڈیوسر سید خالد حسین شاہ،پروگرام کے کوآرڈنیٹر،ریسرچر، نعیم اختر فاروقی جبکہ پروگرام کے میزبان مشہورڈاکٹر لطیف اللہ ہیں







