سی این جی بندش سے خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ شعبہ شدید متاثر

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ سی این جی کی بندش سے صوبے کا ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہے اور عوام بھی متبادل ایندھن کے مہنگے ذرائع استعمال کرنے پر بھی مجبور ہیں۔ رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا معاملہ برقرار ہے، وفاقی حکومت نے صوبے کو اضافی گیس فراہم کرنے سے معذرت کرلی ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو آگاہ کردیا۔ وفاقی وزیر کا موقف ہے کہ ملک پہلے ہی شدید گیس بحران کا شکار ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا کو اس وقت مزید گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے ایل این جی کی فراہمی تک صورتحال میں بہتری کی توقع نہیں۔اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو یومیہ تقریبا 20 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جارہی تھی۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر وزیراعلی کی ہدایت پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر سے رابطہ کیا، تاہم فوری ریلیف کی کوئی صورت نہ نکل سکی۔ اس تمام صورتحال میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیس کی اضافی پیداوار کے باوجود مقامی، کاروباری اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے صنعتیں بند ہونے کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed