پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں دونوں رہنمائوں کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ہ اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر اختلافات کے باعث پیدا ہوا۔پارٹی کے اندر اس واقعے نے مزید تنا ئوپیدا کر دیا ہے، تاہم تاحال قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed