گیس کا بحران آر ایل این جی نہ آنے سے شدت اختیار کر گیا۔سوئی ناردرن ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے، گیس کی سپلائی صرف 700ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے جو کہ ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 12سو ملین کیوبک فٹ تھی۔ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق گیس کا شارٹ فال 600ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی سپلائی کم کر دی گئی ہے۔سوئی گیس حکام نے کہا کہ کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جا رہی ہے۔







