پشاورمیں معظم لاء فرم کا افتتاح،سینئر قانون دان قاضی محمد انورپیٹرن اِن چیف مقرر

خیبر پختونخوا کے عوام میں قانونی خدمات کے فروغ کے لیے معظم لاء فرم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سینئر قانون دان اور انصاف لائرز فورم کے سابق صوبائی صدر قاضی محمد انور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فرم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر معظم لاء فرم کے چیئرمین محمد معظم بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا قیام پیشہ ورانہ مہارت، جدید قانونی تقاضوں اور انصاف کی فراہمی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرم کا بنیادی مقصد رول آف لا کے فروغ، عوام کو معیاری قانونی معاونت کی فراہمی اور عدالتی نظام پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔تقریب میں صوبہ بھرسے تعلق رکھنے والے سینئر وکلا ء اور قانونی ماہرین نے شرکت کی اور معظم لا فرم کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ انصاف کی فراہمی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے پیشہ ورانہ ادارے نہ صرف قانونی شعور کو فروغ دیتے ہیں بلکہ عوام کو بروقت اور مثر قانونی رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔آخر میں منتظمین کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر قاضی محمد انور کو معظم لا فرم کا پیٹرن اِن چیف بھی مقرر کر دیا گیا، جسے شرکا نے سراہا اور اس فیصلے کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed