اپرچترال میں 50خواتین کی ڈریس ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت مکمل

اپر چترال کے دور افتادہ علاقے میں تقریباً50خواتین کو ڈریس ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی گئی جس کے ذریعے وہ آمدنی کے مواقع حاصل کرنے اور اپنی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے قابل بن سکیں گی۔یہ تربیتی پروگرام پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن پروگرام (PPAF) اور پی ٹی سی ایل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔بااختیار ویمن پروجیکٹ کے تحت PPAF نے اپر چترال کے علاقے بونی میں مستحق خواتین تک رسائی حاصل کی، جس میں حر جا ولیج سپورٹ پروگرام نے تعاون کیا، جبکہ انسٹیٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (IRM) خواتین کی تربیت میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔اس منصوبے کا مقصد خواتین کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنا ہے

 

تاکہ وہ پائیدار روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں، مالی خودمختاری حاصل کریں اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکیں۔منتخب خواتین کو دو مراحل میں ڈریس ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کو سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فروخت کر سکیں۔بااختیار ویمن پروجیکٹ کے ذریعے، پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ پی ٹی سی ایل اور یوفون 5G کے اشتراک سے خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت کے بعد یہ خواتین اپنی مصنوعات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پیش کر سکیں گی، جس سے ان کی رسائی مقامی مارکیٹ سے بڑھ کر عالمی سطح تک ہو جائے گی۔اس پروگرام میں تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں اعتماد اور کاروباری سوچ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، تاکہ وہ اپنے کام کی خود ذمہ داری لے سکیں اور مقامی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔روایتی ہنر کو جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ جوڑ کر یہ اقدام دیہی خواتین اور وسیع مارکیٹ کے درمیان خلا کو کم کرنے میں مدد دے گا۔شرکا خواتین نے اس تربیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے بلکہ مالی استحکام اور خود انحصاری کے نئے دروازے بھی کھولیں گے۔مقامی عمائدین کے مطابق، اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانا گھریلو فلاح و بہبود اور مجموعی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed