ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے کیچپ پھینک دی۔رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد جب رضا شاہ سکیورٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے تو ایک شخص نے ان کے قریب آ کر ان پر کیچپ پھینکا جو ان کی گردن اور کندھوں پر جا گرا۔واقعہ کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کے بعد رضا پہلوی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔







