بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید ایک ماہ داخل نہیں ہو سکتے۔نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026ء کو صبح 5 تک بند رہے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہے۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed