محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہوگئے

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراض ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 اور 19 اپریل کے جلسوں کے اعلان سے پہلے اچکزئی سے مشاورت نہیں کی گئی، جلسے کے اعلان کے بعد بعض رہنمائو ں نے آگاہ کیا تو محمود اچکزئی ناراض ہوگئے۔ محمود اچکزئی نے ناراضی کے باعث ہی مردان جلسے میں شرکت نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر معاملات سلجھانے کیلئے سرگرم ہیں، بیرسٹرگوہر نے وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں محمود اچکزئی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ۔بیرسٹر گوہر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمود اچکزئی اتحادی ہیں کسی قسم کی بداعتمادی نہیں ہے، وزیر اعلی سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم پارٹی کی اندرونی باتیں نہیں بتا سکتا، ہم کوشش کرتے ہیں ہر فیصلے میں محمود اچکزئی کی مشاورت شامل ہو۔ مجھے معلوم نہیں کہ محمود اچکزئی ناراض ہیں اگر ایسا ہوا تو ناراضگی ختم کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed