بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف کر لیا، عبرتناک شکست چھپانے کیلئے مضحکہ خیز بیانات دینے لگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہئے۔ بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ موقف نہیں، بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔ماہرین کے مطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہے کہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed