سی این جی سٹیشنز بندش کیخلاف صوبہ بھر مظاہرے

پشاور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بندش کے حوالے سے مسائل بڑھنے لگے ہیں، سی این جی سٹیشنز بندش کیخلاف نوشہرہ و مالاکنڈ میں بھرپور احتجاج، رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر آ گئِے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ بازار میں سی این جی سٹیشنز بندش کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے بھرپور احتجاج کیا، انہوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے کہا ہے کہ سی این جی بندش سے ہمارے روزگار متاثر ہوئے ہیں، گھروں میں نوبت فاقوں تک آ گئی ہے، سی این جی بحال نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے، دوسری طرف احتجانی مظاہرے کے دوران بٹ خیلہ بازار میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا، سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین الحاج پرویز خٹک اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف کی اپنے اپنے وفود کے ہمراہ ایک اہم ملاقات ہوئی۔سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز بند کرنا رکشہ ،ٹیکسی ڈرائیورز اور سی این جی سٹیشنز سے وابستہ دیگر کاروبار کرنے والے غریب محنت کشوں سے ان کے منہ کا نوالہ چھین لینے کے مترادف ہے ، کئی ماہ سے بین الاقوامی سطح پر مسائل تھے لیکن ہمارے اپنے صوبے کی گیس بھی تو موجود ہے اور اس کی پیداوار میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنی ہی قوم کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے سی این جی سٹیشنز فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام بپھر کر سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس سے امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کے خطرات کا خدشہ ہوسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed