صوبائی اسمبلی کا منفرد اجلاس آج عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا اجلاس کے لیے شاہی باغ اور جمہانہ گرانڈ فٹبال گرانڈ اور نزدیکی کاروباری مراکز کو بند کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے اجلاس پولیس کے لیے چیلنج بن گیا ہے سیکیورٹی صورتحال کے باعث اجلاس پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا ہے گرمی سے بچنے اور لائٹس کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات شروع کر دی گئی ہیں گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اہم شخصیات سیکیورٹی احکام مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان عمران خان اسٹیڈیم میں موجود رہے اور انتظامات کا جائزہ لیا اراکین اسمبلی کے لیے کرسیوں کے حوالے سے سٹیڈیم کے کروڑ روپے کے پیچ کو بھی متاثر کر دیا ہے سٹیڈیم میں کرسیاں رکھنے کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے ہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درجنوں اہلکاروں کو گزشتہ شب سے تعینات کر دیا ہے شدید گرمی کے باعث اوپن ایریا میں اجلاس کے حوالے سے نئے پنکوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔







