گزشتہ سال دنیا بھر میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک

گزشتہ سال 2025 میں دنیا بھر میں قدرتی آفات سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایمرجنسی ایونٹس کے ڈیٹا بیس کے حوالے سے غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 358 آفات دیکھنے میں آئیں جن کے نتیجے میں 16,000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ان آفات میں 110.2 ملین افراد متاثر ہوئے اور 169.68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔میانمار اور افغانستان میں بڑے زلزلوں کی وجہ سے تباہی سے متعلق اموات کا غیر متناسب طور پر بڑا حصہ ایشیا کا ہے۔اسی طرح سال 2025 میں شام میں ریکارڈ توڑ خشک سالی بھی دیکھی گئی جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت پڑی۔دوسری جانب Palisades اور Eaton Fires (جنگلاتی آگ) کے واقعات رونما ہوئے جو عالمی سطح پر اور امریکا میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی اور نقصان دہ جنگلاتی آگ میں سے ایک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed