فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں کی ممکنہ ناکہ بندی سے متعلق ان کے موقف پر غور کریں گے، جسے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔برطانوی خبررساںادارے رائٹرز کے مطابق ایک پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنمائو ں کے درمیان یہ گفتگو ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی، جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران نے امریکہ کے ساتھ اعلی سطح کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق موجودہ حالات مزید بات چیت کے لیے سازگار نہیں۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس آبی گزرگاہ میں ممکنہ رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف مذاکرات بلکہ خطے کے استحکام پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابقامریکی جانب سے اس گفتگو کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم پاکستان حالیہ عرصے میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے ۔







