آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کالا جادو ، ویڈیو وائرل

تنازعات کی زد میں رہنے والی لیگ آئی پی ایل کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران ایک عجیب و غریب کالا جادو تنازعہ منظرِ عام پر آ گیا ۔ ایک روز قبل چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کا ایک فین ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر جادو جیسا کچھ کرتا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے کالا جادو قرار دیا جارہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے اس عمل کے فورا بعد شیوم دوبے کلین بولڈ ہوگئے جو 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی آخری امید تھے۔آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ یہ کالے جادو کی بات فیک لگتی ہے تاہم ماضی میں ایک ٹیم اونر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed