سوات میں سیدوشریف ہسپتال کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سیدوشریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے جہاں سسر نے فائرنگ کی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔







