پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق مکمل ہوگئی

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں پاک فوج اور ترک افواج نے شرکت کی، مشق کی سرگرمیاں انقرہ اور سپارٹا میں ہوئیں، مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لئے ۔بتایا گیا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا مشق کا بنیادی مقصد تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آبادی والے علاقوں میں جنگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی، مشق کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed