کرک میں گیدڑ نے حملہ کرکے دو خواتین کو زخمی کردیا

کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں گیڈر کے حملے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمی خواتین میں 65 سالہ مسماة (و)اور 32 سالہ مسماة (ا) شامل ہیںجن کا تعلق دمگری سراج خیل سے بتایا جاتا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گیدڑ پاگل (ریبیز سے متاثرہ) تھا یا نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر جانور ریبیز کا شکار ہو تو اس کے کاٹنے سے یہ خطرناک مرض انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ عام حالات میں گیدڑ انسانوں سے دور رہتا ہے اور بلاوجہ حملہ نہیں کرتا تاہم اگر وہ بیمار یا پاگل ہو تو اس کا رویہ جارحانہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed