خیبر پختونخوا بار کونسل نے پیر 6اپریل کو صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مہنگائی اور امن و امان کے خلاف 6اپریل کو صوبہ بھر میں ہڑتا ل اعلان کیا گیا۔وکلا برادری کا عدالتوں کے بائیکاٹ کریں گے اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی تمام عدالتوں میں کام بند رہے گا ۔بار کونسل نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 6اپریل بروز پیر کو وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔







